1 مارچ 2015 - 09:24
وینزوئیلامیں امریکی جاسوسوں کی گرفتاری

ونیزویلا کے صدر نے کہا ہے کہ ان کی سیکورٹی فورس نے متعدد امریکی شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جن مین ایک امریکی پائیلٹ بھی شامل ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ونیزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے کاراکاس میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ گرفتار ہونے والے امریکی شہری خفیہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ونیزویلا کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے تھے-

انھوں نے کہا کہ وینزوئیلا اس کے جواب میں کاراکاس میں امریکی سفارت خانے کے عملے کی تعداد میں کمی کرنے اور بعض امریکی حکام کے وینزوئیلا میں داخلے پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتا ہے-

یادرہے کہ امریکہ نے گزشتہ سال وینزوئیلا کے بعض حکام کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی-

اس سے پہلے وینزوئیلا کے صدر مادورو نے پچھلے دنوں خبردار کیا تھا کہ ممکن ہے کہ ایک ایسا وقت آئے جب ونیزوئیلا کی حکومت پر امریکہ اور اس سفارت کاروں کے مسلسل دباؤ اور حملوں کی وجہ سے واشنگٹن کے ساتھ سفارتی تعلقات جاری رکھنا ناممکن ہو جائے-

ونیزوئیلا نے بارہا کہا ہے کہ حکومت کے مخالفین امریکہ کی مدد سے ملک میں بغاوت کرنا چاہتے ہیں-

.......

/169